Hadith · Imam al-Rida (a.s.)

مرضِ سل کے مریض کے پیٹ میں کوئی ایسی چیز داخل نہیں ہوئی جو چاول کی روٹی سے زیادہ فائدہ بخش ہو۔

مَا دَخَلَ جَوْفَ الْمَسْلُولِ شَيْ‏ءٌ أَنْفَعُ لَهُ مِنْ خُبْزِ الْأَرُزِّ.

Nothing more useful enters the stomach of one suffering from Tuberculosis than bread of rice.

Said byامام علی رضا علیہ السلام
Referenceالکافی، جلد ۶، کتاب الاطعمہ، باب ۵۲، حدیث ۱ (علامہ مجلسی: صحیح)؛ اردو: وسائل الشیعہ، ترجمہ شیخ محمد حسین نجفی، جلد ۱۷، صفحہ ۳۹

مزید احادیثMore from Imam al-Rida (a.s.)

جو کو گندم پر وہی فضیلت حاصل ہے جو ہمیں عام لوگوں پر حاصل ہے۔ کوئی نبیؑ ایسا نہیں گزرا مگر یہ کہ اس نے جو کھانے والے کے لئے برکت کی دعا کی ہے۔ اور یہ جو کسی پیٹ میں داخل نہیں ہوتا مگر یہ کہ اس سے ہر بیماری کو نکال دیتا ہے۔ اور یہ انبیاءؑ کی قوت (لایموت) ہے اور نیکوکار لوگوں کا طعام ہے اللہ تعالیٰ نے (اس کے سوا) انکار کر دیا ہے مگر یہ کہ وہ انبیاءؑ کی قوت (لایموت) جو کو ہی قرار دے۔الکافی، جلد ۶، کتاب الاطعمہ، باب ۵۱، حدیث ۱ (علامہ مجلسی: صحیح)؛ اردو: وسائل الشیعہ، ترجمہ شیخ محمد حسین نجفی، جلد ۱۷، صفحہ ۳۸ایک بار حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے ہم سے پوچھا کہ کون سا سالن زیادہ خوشگوار ہے؟ تو ہم میں سے بعض نے کہا گوشت! بعض نے کہا: زیتون اور بعض نے کہا: دودھ! مگر آپ نے (ان سب جوابات کو رد کرتے ہوئے) فرمایا: نہیں بلکہ وہ نمک ہے۔الکافی، جلد ۶، کتاب الاطعمہ، باب ۷۶، حدیث ۷ (علامہ مجلسی: صحیح)؛ اردو: وسائل الشیعہ، ترجمہ شیخ محمد حسین نجفی، جلد ۱۷، صفحہ ۶۹